۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد عباس انصاری

حوزہ/ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ نے امام خمینی کی 33ویں برسی کی مناسبت پر کہا کہ امام خمینی کے بلند و بالا افکار اور عظیم الشان نظریات در بے بہا ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر /جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ، سینئر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ کی 33ویں برسی پر عظیم الشان رہبر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مولانا نے کہا کہ بت شکن رہبر کبیر ایک ہمہ جہت شخصیت تھے۔ دنیا بھر کے محروموں، مظلوموں اور مستضعفوں کی فوری مدد امام خمینی (رح) کی پالیسی تھی اور امام راحل کی زندگی ظلم، استبداد اور ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کی محور تھی۔ امام خمینی کی برسی کے سلسلہ میں آج بالی ہیرن پٹن کے مدینہ پبلک ہائی اسکول میں ایک پروقار تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی کس کی صدارت مولانا مسرور عباس انصاری نے کی۔

انہوں نے امام خمینی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام امن عالم اور انسانی حقوق کے عظیم علمبردار تھے۔ دنیا میں امن اور انسانیت کی بقا کی خاطر جو اقدامات اور خدمات امام خمینی نے انجام دئے وہ دنیا بھر کے آزاد منش افراد، لیڈرشپ بالخصوص مزاحمتی ورلڈ کے لئے نمونہ عمل ہے۔

مولانا نے کہا کہ امام خمینی کے بلند و بالا افکارات اور عظیم الشان نظریات در بے بہا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان نظریات اور افکار کو عالمگیر سطح پر پھیلانے اور ان کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ مولانا نے امام راحل کی برسی کے موقع پر امت مسلمہ کو بالعموم ملت ایران و رہبر معظم انقلاب اسلامی کو بالخصوص تعزیت و تسلیت عرض کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .